اسلام آباد خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

هفته 24 دسمبر 2022ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے کا معاملہ،ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لی گئی تفصیلات کے مطابق خود کش دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی ٫ ایکسپلوزو ایکٹ٫ قتل سمیت دیگر دفعات پر درج کیا گی ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک پیلی ٹیکسی آئی جے پی روڈ سے آئی جس کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا،جس میں ٹیکسی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک لمبے بالوں والا مشکوک شخص بھی بیٹھا تھا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق لمبے بالوں والا شخص حلیے سے افغانی لگتا تھا، روکنے پر ڈرائیور نے شناختی کارڈ اور گاڑی کی بک دکھائی، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ساتھی اہلکار لمبے بالوں والے شخص کو چیکنگ کے لیے آنے لگا تو اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا،خود کش دھماکہ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ڈرائیور اور خودکش بمبار ہلاک ہوئے،ایف آئی آر زخمی ایگل اسکوارڈ اہلکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی