اسلام آباد خود کش دھماکہ،تحقیقات کےلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی

هفته 24 دسمبر 2022ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خود کش دھماکے کا واقعہ،تحقیقات کےلئے جوائنٹ انوسٹیگیش ٹیم تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نےدھماکے کی تحقیقات کرنے کےلئے چیف کمشنر اسلام آباد سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سفراش کی تھی،دھماکے کی تحقیقات کےلئے تشکیل شدہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد کریں گے جبکہ جے آئی ٹی میں تین ڈی ایس پی اور حساس اداروں کے دو اہلکار بھی شامل ہونگے واضح رہے کہ گشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد تحقیقات سی ٹی ڈی اسلام آباد کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے سی ٹی ڈی پنجاب سے بھی معاونت لینے کا فیصلہ ہوا تھا آئی ٹین میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے