سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت انیس دسمبر تک ملتوی

جمعه 16 دسمبر 2022ء

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر انیس دسمبر تک ملتوی تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر روانہ ہو گئے،جس کے بعداعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ چند دن قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کر دیا تھا۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام