پرویز الہیٰ وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے، سابق وزیرشیخ رشید احمد کا دعویٰ

بدھ 14 دسمبر 2022ء

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی ایک اور پیشگوئی بولے پندرہ سے تیس دسمبر کا وقت اہم ہے،انتخابات جلد ہونگے عوام تیاری کرلین،نوماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،ساتھ ہی دعویٰ بھی کر دیا کہ پرویز الہیٰ وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سارے چوروں نے ڈرائی کلیننگ کرالی ہے، آخری چور بھی جلدی آجائے گا۔ ، نیب زدہ لوگ اپنے کیسز ختم کرانے سے پہلے اپنی دولت پاکستان لائیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہجن لوگوں نے اپنے مقدمات ختم کرائے چیف جسٹس ان کے نام ای سی ایل میں ڈ لوائیں۔سپریم کورٹ سے درخواست ہے ملزمان کو بھاگنے نہ دیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت میں نہیں، ہم تکنیکی طور پر ڈیفالٹ کر چکے ہیں۔سفارتکار کہہ چکےہیں پیسے نہیں ہم کام نہیں کرسکتے۔وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس سے ظاہرہوا دونوں ذہنی تناو کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن ہوں گے ،عوام تیاری کریں۔15سے 30دسمبر اہم ہے۔ پرویزالہٰی وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے۔اسٹیبلیشمنٹ عوام اور ملک سے دور نہیں رہ سکتی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے