نیب ختم کرکے نیا ادارہ بنانا چاہیے،وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق

منگل 13 دسمبر 2022ء

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے بھی نیب ختم کرکے احتساب کا نیا ادارہ بنانے کا مطالبہ کردیا،بولے عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جنہوں نےعمران خان کو زمین سے اٹھا کرمہاتما بنایا اس نے ان کے ساتھ احسان فراموشی کی، گزشتہ دور حکومت میں سیاسی مخالفت کی بنا پرہم پر بہت ہی بھونڈے انداز میں مقدمات بنائے گئے تھے، لیکن اب حالات مختلف ہیں،عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل نہیں، نئے انتخابات کرانے کے لیے پیسے چاہیئں، اس لیے جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں کام کریں،وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کے بعد پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ادارے تباہ کر دیےگئے 8 ماہ سے موجودہ حکومت آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کہ ہر وقت فوج کو گھسیٹ کر سیاست میں لے آنا اچھی بات نہیں، میرے خیال میں نیب ختم کرکے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے جب کہ موجودہ چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اعلیٰ معیار کے تین نئے جہاز بہت جلد قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے کا حصہ ہونگے۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار