پلاسٹک شاپروں میں ایل پی جی کی فروخت،اوگرا ان ایکشن،پشاور میں غیر قانونی فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں

اتوار 11 دسمبر 2022ء

پلاسٹک شاپرز میں گیس فروخت کرنے والے دکانداروں خلاف اوگرا انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے پشاور کے گرد و نواح میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فروخت پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔ اوگرا کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پشاور کے مختلف حصوں بشمول رتی بازار، اشرف روڈ اور خیبر بازار کا دورہ کیا اور پلاسٹک کے تھیلوں میں ایل پی جی کو بھرنے اور فروخت کرنے کی اطلاع پر کارروائی کرکے فوری ایکشن لیا گیا۔ پلاسٹک کے تھیلوں میں ایل پی جی گیس بھرنے اور فروخت کرنے کی یہ سرگرمی عوامی تحفظ کے نقطہ نظر سے انتہائی خطرناک ہے۔ اوگرا کی بروقت کارروائی کی بدولت اس طرح کی غیر قانونی اور غیر محفوظ سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔ ترجمان اوگرا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور