ارشد شریف قتل کیس،وزارت خارجہ نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

جمعرات 08 دسمبر 2022ء

ارشد شریف قتل ازخودنوٹس، وزارت خارجہ نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق کینیا اور یو اے ای میں خصوصی نمائندہ بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے،خصوصی نمائندہ مقامی حکام کے ساتھ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا معاملہ اٹھائے گا،پاکستان اور کینیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر بھی غور جاری ہے، سپیشل جے آئی ٹی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا،دفتر خارجہ کا تعاون صرف باہمی قانونی معاونت اور ملزمان کی حوالگی کی درخواستوں تک محدود نہیں ہوگا، تحقیقات جلد مکمل کرنے کیلئے کینیا اور یو اے ای کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، کینا کے سفیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ فراہم کی جائے گی، کینیا اور متحدہ عرب امارات کیساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار