لاپتہ افراد کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،نومبر میں ایک سو ایک کیسز نمٹائے گئے

جمعرات 08 دسمبر 2022ء

لاپتہ افراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی،نومبر میں مزید اکیاسی افراد گھروں کو پہنچ گئے کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق نومبر میں 81 افراد گھروں کو پہنچ گئے ہیں، مجموعی طور پر 9133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں،کمیشن نے 5574 کا سراغ لگایا، 3743 افراد گھروں کو پہنچ چکے، لاپتہ قرار دیے گئے 974 افراد حراستی مراکز اور 616 جیلوں میں ہیں، مجموعی طور پر 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں، لاپتہ افراد کے حوالے سے 6926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں، 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے 2207 مقدمات زیر التواء ہیں،نومبر میں کمیشن کو 98 کیسز موصول ہوئے اور 101 نمٹائے گئے۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار