جی نائن بازار میں اتشزدگی،سو سے زائد دکانیں جل گئیں،کروڑوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

بدھ 07 دسمبر 2022ء

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن کے سستے بازار میں آتشزدگی،کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،دوگھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی ناظم میں سستے بازار میں بدھ کی شام سولر پینل کے ساتھ لگی بیٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کے عملے نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں کی مدد سے بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پایا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے لنڈا بازار میں بڑی تعداد میں گرم ملبوسات کے باعث متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا،سستے بازار میں ہونے والی آتشزدگی سے ایک سو سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا اور کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، واضح رہے کہ جی نائن بازار میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعی نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی بار یہاں آتشزدگی کے واقعات ہوچکے ہیں لیکن ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آتے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی