میجر شبیر شریف شہید کا 51 واں یوم شہادت

منگل 06 دسمبر 2022ء

میجر شبیر شریف شہید، نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت، شہید کے مزار پر پروقار تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ملک امیر محمد خان نے پھولوں کی چادر چڑھائی،، آئی ایس پی آر کے مطابق دو جنگوں کے نڈر سالار، دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرکے نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے کا منفرد اعزاز رکھنے والے میجر شبیر شریف شہید، نشان حیدر کی 51 ویں برسی لاہور میں منائی گئی، میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ملک امیر محمد خان نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول اور عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟