پاک چین دوستی کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی

جمعرات 02 مئی 2024ء

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے انکا خیرمقدم کیا محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے پاکستان خصوصاً کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟