سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے سکولوں کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ

جمعرات 02 مئی 2024ء

سندھ ایپکس کمیٹی کا منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ،،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی بنالی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 31 ویں اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور صوبائی حکام سمیت کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابرافتخار اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اجلاس گزشتہ ایپکس کمیٹی کا تسلسل ہے، صدر مملکت نے امن و امان پر گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کیا، انہوں نے کچے میں ڈاکوؤں کے سہولتکاروں کو بھی گرفت میں لانے کی ہدایت کی، سندھ حکومت صوبے میں امن کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے، اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی ہے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کام کر رہی ہے، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ادارے قائم کیے جائیں، نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن تیز کرے، صدر مملکت نے منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی، انہوں نے زمینوں پر قبصوں کو ناقابل برداشت قرار دیا، صدر مملکت کے احکامات پر سندھ حکومت مکمل عمل کرے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس شرجیل میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں، منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین کو گرفتار کیا گیا، حیدرآباد میں کریک ڈاؤن میں 3 منشیات فروش مقابلے میں مارے گئے، منشیات کے کاروبار سے متعلق 164 مقدمات درج کیے گئے اور 166 گرفتاریاں ہوئی ہیں، کریک ڈاؤن میں 4.3 کلو ہیروئن، 419.472 کلو چرس اور 1200 کلو بھنگ برآمد کی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ منشیات کے خلاف آپریشن میں سندھ حکومت کی بھرپور مدد کی جائے گی




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا