سینٹورس آفس پر قبضے کی کوشش،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 01 مئی 2024ء

سینٹورس میں اسلحہ بردار ساتھیوں سمیت زبردستی گھسنے کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تنویر الیاس 20 سے 25 مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی تالہ توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے،گارڈ کو شدید زدوکوب کیا اور زخمی کر دیا، ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اپنایا کہ جب میں موقع پر پہنچا تو مجھے جان سے مارنے کے لیے گولی چلائی گئی،تنویر الیاس للکارتا رہا اور دفتر میں داخل ہوکر ریکارڈ پر قبضہ کر لیا،تنویر الیاس نے کہا جہاں یاسر الیاس اور راشد الیاس نظر آئیں ان کو جان سے مار دو، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سینٹورس مال کے ڈپٹی سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا واضح رہے کہ سینٹورس شاپنگ مال کے حوالے سے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کا جائیداد کا خاندانی تنازعہ چل رہا ہے جس کے باعث پہلے بھی لڑائی جھگڑے کے حوالے سے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی