الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پارٹی پوزیشن کی تفصیلات بھجوا دیں

جمعه 26 اپریل 2024ء

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےلئے اچھی خبر،الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49 خیرپختونخواہ سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی،جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے 120،پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ،قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں،ایم کیو ایم کے 21 جے یو آئی کے 11 ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں،آئی پی پی کے 4،ایم ڈبلیو ایم،پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے،دستاویز دستاویز کے مطابق پی ایم ایل ض،بی اے پی،نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،واضح رہےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار