جمشید دستی اور اقبال احمد کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

جمعه 19 اپریل 2024ء

جمشید دستی اور اقبال احمد خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں غیر مہذب الفاظ کا استعمال ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے دونوں ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی قومی اسمبلی کا اجلاس،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے دوران ایم این اے جمشیددستی کی جانب سے ایوان میں باجا بجایا گیا تھا۔ اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس سے جوں ہی خطاب شروع کیا تھا تو ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابا شروع کردیا تھا۔ دونوں ارکین کی جانب سے اسپیکر کے خلاف ہتک آمیز جملے کسے تھے۔ اپوزیشن اراکین نے گو زرداری گو اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔ انہوں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ آصف زرداری کے خطاب کے دوران پورا وقت نعرے بازی ہوتی رہی تھی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ دکھی دل کے ساتھ فیصلہ کررہے کہ جمشید دستی اور محمد اقبال کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے اور دونوں ارکان کے موجودہ سیشن کے دوران ایوان میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا