سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات

جمعه 19 اپریل 2024ء

سعودی معاون وزیر دفاع، میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی معاون وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔ سعودی معاون وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی گرانقدر خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ سعودی معاون وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاکستان سعودیہ دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔ سعودی معاون وزیر دفاع کی پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں زمینی، فضائی اور سمندری شعبوں میں دفاعی تعاون اقر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویز پر غور کیا گیا،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا