وزیر داخلہ نے زائد المعیاد شناختی کارڈ پر جاری سمز بند کرنے کی ہدایت جاری کردی

جمعرات 18 اپریل 2024ء

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب کے تھانوں کی طرز پر نادرا ماڈل آفس بنانے کی ہدایت بھی کر دی نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورہ پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نھ پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت کردی،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے،انہوں نے زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ابھی تک ایکٹیو سمز کو بند کرنے کی ہدایت بھی کی




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان