پنجاب اور بلوچستان،آسمانی بجلی گرنے کے واقعات،11 افراد جاں بحق،6 زخمی

هفته 13 اپریل 2024ء

پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ، 11 افراد جاں بحق،6 زخمی،مسلسل بارش سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں رحیم یار خان میں 6،بہاولپور میں 2، لودھراں میں ایک خاتون اور بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے،جبکہ بلوچستان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔توبہ اچکزئی میں پہاڑی ریلوں میں گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی بہہ گئی جس سے ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ بارشوں کے باعث چمن میں تیسرے روز بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے جبکہ اولے پڑنے سے سیب، چیری، بادام اور خوبانی کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بارشوں کے باعث متوقع ہنگامی صورتحال کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیوریج نالوں کی صفائی کا بھی پیشگی جائزہ لیا جائے، بارش سے شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور