سندھ ہائیکورٹ کے 6 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

هفته 13 اپریل 2024ء

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سےحلف لیا۔ مستقل ججز کا حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمٰن اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں نئے ججز کی حلف برداری کے بعدسندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی 8 ججزکی اسامیاں خالی ہیں حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک ہوئے۔ تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ ان تمام 6 ججز کو 2023ء میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار