بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

بدھ 10 اپریل 2024ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عید الفطر پر بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جس کے بعد پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لیکر واپس بنی گالا لے گئی قبل ازیں بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل لایا گیا تھا ،تاہم اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا جن کو پولیس نے جیل کے مرکزی دروازے جانے سے روک دیا جبکہ جیل گیٹ کی ویڈیو بنانے پر 5 پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا حراست میں لئے گئے کارکنوں میں ارشد خان،راجہ جاوید،طارق خان،ڈاکٹر فضل الٰہی اور دانش شامل ہے،حراست میں لئے گئے افراد کو پولیس چوکی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟