ایران جانے والے مسافر کے سامان سے 45 پاسپورٹ بر آمد

پیر 08 اپریل 2024ء

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی میں کارروائی کے دوران ایران کے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر محمد عدنان فلائی دبئی کی پرواز سے کراچی سے براستہ دبئی ایران جا رہا تھا، جناح ٹرمینل پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے سامان میں موجود پاسپورٹس کی نشاندہی کی۔ پاسپورٹس کہ نشاندہی کے بعدسامان کی دستی تلاشی کے دوران بیگ سے 45 پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔ جبکہ غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا۔ اے ایس ایف حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعدمسافر اور برآمد شدہ پاسپورٹس کو اے ایس ایف نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔مسافر عدنان مختلف شہریوں کے پاسپورٹس غیر قانونی طور پر دبئی لے جا رہا تھا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر