پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کےلئے ہیڈ کوچز کے نام فائنل کرلئے

هفته 06 اپریل 2024ء

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا،اسسٹنٹ کوچ کے لیے بھی اشتہار دے دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچز کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ا پی سی بی کے مطابق سسٹنٹ کوچ کے لیے 20 اپریل تک خواہش مند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے، اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچز کے لیے پی سی بی نام فائنل کرلئے ہیں،ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچز کے نام کا اعلان پی سی بی جلد کردے گا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار