سندھ حکومت نے محکمہ انسداد بدعنوانی میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا

بدھ 03 اپریل 2024ء

صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی سردار محمد بخش مہر جی زیر صدارت اجلاس، سندھ حکومت نے محکمۂ اینٹی کرپشن میں اصلاحات پراسیکیوٹرز اور تفتیشی افسران کو ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق وزیرِ محکمۂ انسداد بدعنوانی سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدرات اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن اور دیگر افسران نے کرپشن کیسز سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2018ء سے اب تک رشوت لینے والے 59 سرکاری افسران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 158 مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 9 زونز میں 775 مقدمات درج کیے گئے۔ اجلاس کے دوران گفتگو میں سردار محمد بخش کا کہنا تھا کہ کوئی بھی افسر بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو کارروائی ہو گی۔ صوبائی وزیر محمد بخش مہر کا کہنا تھا محکمۂ اینٹی کرپشن میں قانونی اصلاحات لائی جائیں، عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ خالی اسامیوں پر اے ایس آئیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز سمیت 4 سو کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں، آئی بی اے اور سندھ پبلک سروس کے ذریعے بھرتی کیے جانے کے لیے اقدام کیے جائیں




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف