خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن ملتوی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

منگل 02 اپریل 2024ء

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،، جاری فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر سینٹ انتخابات ملتوی کیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ جاری فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 تین اور الیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر سینٹ انتخابات ملتوی کیے گئے۔ فیصلے کے مطابق نو منتخب ارکان کے پی اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دئیے گئے۔ تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف کیلئے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا مگر رابطہ کرنے کے باوجود اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف متعلق انتظامات نہ کیے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا جس پر تمام ممبران کے دستخط بھی موجود ہیں




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر