پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا معاملہ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

بدھ 27 مارچ 2024ء

پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاءکی اسمگلنگ ،وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا، اجلاس طلب ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اجلاس میں وزارتِ داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام شرکت کریں گے ذرائع کے مطابق گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جس پروزیرِ اعظم شہبازشریف نے وزارتِ توانائی، داخلہ اور صنعت و پیداوار کے حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کے میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو آنے والے دنوں میں اہم ترین ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن دوبارہ شروع کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق حتمی حکمتِ عملی طے کی جائے گی واضح رہے کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ