آئی سی سی کے وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ

منگل 26 مارچ 2024ء

چیمپیئنز ٹرافی 2025 انتظامات,انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 2 رکنی وفد نےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وفد کو مختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا 2 رکنی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے ،جو چیمپئنز ٹرافی کےلئے گراؤنڈز میں سہولیات کا جائزہ لے رہا ہے پی سی بی کے مطابق ایونٹ آپریشنز کی سینئر منیجر سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی پر مشتمل وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سہولتوں اورانتظامات کا جائزہ لیا۔وفد نے پی سی بی کے عہدیداروں کے ہمراہ اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ میں پویلین اور ہاسپیٹلٹی باکسز کا جائزہ لیا ۔جبکہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کی سہولتوں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا پریکٹس ایریا بھی دیکھا۔ وفد اسلام آباد بھی جائے گا جہاں ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے وفد کو جوائن کریں گے اور پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ لاہور سے قبل وفد نے کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں