پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا کتابیں لکھی جاسکتی ہیں ،چیف جسٹس

پیر 25 مارچ 2024ء

سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت، ایف آئی اے نے صحافی عمران شفقت اور عامر میر کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے ہی اپنی درخواست واپس لے لی۔ سمجھ نہیں سکے کہ پیچھے کیوں ہٹ گٸے؟پاکستان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا اس پر تو کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ ہم عدالت کو استعمال نہیں ہونے دیں گے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے 2021 میں ازخود نوٹس لیا تھا،اس وقت صحافیوں کو ہراساں کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وہ معاملہ ایف آئی اے نوٹس ملنے سے زیادہ سنگین تھا، اگر اس درخواست پر پہلے فیصلہ ہوجاتاتو آپکو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا، جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے ہی اپنی درخواست واپس لے لی۔ سمجھ نہیں سکے کہ پیچھے کیوں ہٹ گٸے؟الزام تو لگایا جاتا ہے مگر عدالت پیش ہو کر موقف نہیں دیا جاتا ہے میڈیا تو آزاد ہے اسے ہم نے تو بدنام نہیں کیا، جو لوگ پیچھے ہٹ گئے ان کی بھی کمزوری ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عمران شفقت پر کوئی ٹھوس کیس ہے؟ ریاست سے پوچھ رہا ہوں کہ کیا صحافیوں کیخلاف فوجداری جرم بنتا تھا؟اٹارنی جنرل نے بتایا کہ میرے خیال میں کوئی فوجداری جرم نہیں بنتا تھا۔ایف آئی اے نے صحافی عمران شفقت اور عامر میر کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ایف آئی اے انکوائری درج کرنے کے بعد گرفتاری کا اختیار رکھتی ہے،اس اختیار کو میڈیا اور صحافیوں کی آواز دبانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی آر غلط ہو سکتی ہے مگر اسے کیس ٹو کیس ہی دیکھا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے عامر میر اور عمران شفقت کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمات واپس لینے کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔کیس کی مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟