ٹیکس ٹو جی ڈی پی اضافے کا مشن،حکومت نے غور شروع کردیا

پیر 25 مارچ 2024ء

ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کا مشن،حکومت نے ٹیکس بڑھانے اور انرجی ریفارمز کیلئے حکومت کا مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافے کےلئے حکومت نے زراعت کے شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے مختلف تجاویز طلب کی ہیں،زراعت قومی ٹیکس ریونیو میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتی ہے، جبکہ رئیل اسٹیٹ پر بجٹ سے قبل مزید ٹیکس عائد کرنے متعلق فیصلہ ہونا باقی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت ہر سال 1.9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے چاہتی ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 18 فیصد کرنے کی خواہشمند ہے،اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی محض 8.5 فیصد ہے دوسری جانب انرجی سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئیے توانائی شعبے میں اصلاحات پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے،حکومت کا کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی مرحلہ وار بند کرنے پر غور کررہی ہے،مہنگی توانائی کے باعث کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتیں بند ہونا ناگزیر ہے جبکہ صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ کم ہونے سے صنعتیں بجلی پر منتقل ہو جائیں گی ،صنعتوں کی بجلی پر منتقلی سے 400 ارب روپے کا فائدہ ہے،ذرائع کے مطابقگیس اور بجلی چوری کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے گی،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔