دہشتگرد کریم جان کے لواحقین نے لاش حوالگی کی درخواست کردی

اتوار 24 مارچ 2024ء

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں ملوث دہشت گرد کریم جان کے لواحقین نے لاش حوالگی کےلئے درخواست کردی،کریم جان کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کر لیا کریم جان کی لاش حوالگی کےلئے درخواست مذکورہ دہشتگرد کہ بہن نے کی،ہلاک دہشت گرد بہن نے اسپتال میں لاش کی شناخت کر لی۔ کریم جان کی بہن نے اپنے بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسکا بھائی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رکن تھا، کریم جان بلوچ کا نام یکجہتی کونسل کے مسنگ پرسن کی لسٹ میں بھی تھا۔ یاد رہے کہ دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جس کے25 مئی 2022ء کو لاپتہ ہونے کا پروپیگنڈہ کیا گیا واضح رہے کہ رواں ہفتے سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے تھے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل دہشت گرد امتیاز ولد رضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا، دہشت گرد امتیاز احمد بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔جبکہ دہشت گرد عبدالودود ساتکزئی بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو مچ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔ پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف لاپتہ افراد کے حوالے سے جاری پروپیگنڈہ دہشتگردوں کے منظر عام پر آنے کے بعد دم توڑ رہا ہے اور ملک کے خلاف سازش بے نقاب ہوئی ہے،




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر