ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات

جمعه 22 مارچ 2024ء

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کی کمی ریکارڈ،مہنگائی کی مجموعی شرح 29.06 فیصد ریکارڈ کی سطح پر آگئی ادکارہ شماریات کہ جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر رواں ہفتے کے دوران 17 اشیا ضررویہ کے دام کم ہوئے،جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا،اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 61 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ پیاز فی 49 روپے تک سستا ہو گیا، اور لہسن کی فی کلو قیمت 18 روپے تک کم ہوئی، ادکارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے تک کمی آئی،رواں ہفتے کے دوران 20کلو آٹے کا تھیلا 28 روپے تک سستا ہوا، جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کمی آئی، اور چینی فی کلو1 روپے 38 پیسے سستی ہوئی، رپورٹ کے مطابق انڈے، دال مسور، دال مونگ، زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مٹن، بیف، چاول اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد