آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

بدھ 20 مارچ 2024ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہ ،سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ،وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ، علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال ، آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، دورے کے دوران، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی، آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور سعودی نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ ا ل عتیبی اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ، جن کے دوران علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ولی عہد نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ سعوی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان کے لیے پرتپاک جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا،،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟