توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس ،عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 19 مارچ 2024ء

احتساب عدالت نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، انہیں شاملِ تفتیش کر لیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ دیں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں، عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے، رپورٹ جمع کروا دیں گے۔ احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ