میر علی میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اتوار 17 مارچ 2024ء

لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا، صدر آصف زرداری، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف، سینئر فوجی اور سول افسران اور شہداء کے لواحقین کی شرکت، *صدر مملک آصف علی زرداری* کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر جوانوں کے غیرمتزلزل عزم کی زندہ مثال ہے، شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرداخلہ محسن نقوی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سینئر فوجی اور سول افسران اور شہداء کے لواحقین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر *صدر مملک آصف علی زرداری* کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ان پائیدار اصولوں کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، جس کے دوران پاک فوج نے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گرد کے خلاف غیر متزلزل عزم کو برقرار رکھا ہے، صدر مملک کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر جوانوں کے غیرمتزلزل عزم کی زندہ مثال ہے، وطن کے سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں، جہاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟