پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی،عدالت نے ملزم کو سزا سنادی

هفته 16 مارچ 2024ء

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو لاہور کی فیملی کورٹ نے 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلے میں کہا کہ شوہر نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔جبکہ شوہر نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی، ملزم مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے اور ملزم اگر 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی