آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز کی ملاقات

هفته 16 مارچ 2024ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے,, دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے ،، علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرینی کمانڈر سے ملاقات میں بحرین شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کیساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کیساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرینی کمانڈر نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا،،




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔