وزیراعظم کا کابینہ ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ،سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

جمعه 15 مارچ 2024ء

وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ، موجودہ سیکورٹی صورتحال، درپیش خطرات، سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے سمیت انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ، سویلین اور فوجی قیادت کا قومی مفادات کو ترجیح دینے اور خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ پاک فوج کے خاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر بات چیت کی، انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، درپیش خطرات، سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے سمیت انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں سمیت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں اور پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے عزم کی تعریف کی، وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، ترقی یافتہ اور پرامن پاکستان کیلئے مسلح افواج کے کردار قابل قدر ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو آمد اور فوج پر اعتماد کے اظہار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی، دورے کا اختتام پر سویلین اور فوجی قیادت نے قومی مفادات کو ترجیح دینے اور خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف