نو مئی ملزمان کی درخواست ضمانت،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے ریکارڈ طلب کر لیا

جمعه 15 مارچ 2024ء

نو مئی کے 6ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا؟کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا؟واقعہ نو مئی کا ہے لیکن ایف آئی آر دس مئی کو درج ہوئی، ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟ ملزمان کے وکیل نے جواب دیا تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگا دی گئی ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں؟ وکیل نے جواب دیا جی ہاں وہ دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،یہ ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں بلکہ دکاندار ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا،کیا ملزمان سے انکے موبائل فونز برآمد کیے گئے؟ وکیل نے کہا عدالت نوٹس کرکے مکمل ریکارڈ منگوا لے، عدالت نےآئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟