وزیراعظم کا یوٹیلیٹی سٹور کا دورہ

بدھ 13 مارچ 2024ء

وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیلیٹی سٹور کا دورہ،رمضان پیکج کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا ،کہا ہے کہ آٹے، گھی اور دیگر اشیاء کی کوالٹی چیک ہوگی اور کوتاہی پر کارروائی ہوگی۔ اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز کا دورے کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 100روپے کم کی گئی ہے جبکہ دال اور دیگر اشیاء پر قیمت میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے 300 یونٹس کے ساتھ 1200 موبائل یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں، بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد کو اشیاء کم قیمت میں دستیاب ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 4 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کے تحت اضافی 2 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔ رمضان میں حکومت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دے گی




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا