آرمی چیف کا دورہ رحیم یار خان،شمشیر صحرا تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا

هفته 09 مارچ 2024ء

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکارحیم یارخان کادورہ،شمشیرصحرامشقوں کامشاہدہ کیا،کہا مسلح افواج، قوم کی حمایت سے، مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنگی مشق شمشیر صحرا کے مشاہدے کے دوران پورا دن جوانوں اور افسران کے ساتھ گزارا ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقوں کامقصدجنگی ماحول میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لاناہے،آرمی چیف نےمشقوں کےدوران مختلف جنگی مشقوں کامشاہدہ کیا اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت مختلف عناصر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔اس مشق میں الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق الیکٹرانک وار فئیر کی مشق جنگ کے دوران دشمن کی مواصلاتی صلاحیتوں اور ڈس انفارمیشن مہم کو دبانے کے لیے درکار تھے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔ مشاہدے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، مسلح افواج، قوم کی حمایت سے، مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔" آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں فیلڈ ایریا پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟