امریکہ کا پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

منگل 05 مارچ 2024ء

امریکہ نے پاکستان کی نومنتخب جمہوری حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عندیہ دے دیا،مشترکہ مفادات کے حصول پر نئی حکومت کے ساتھ ملکر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہماری توجہ اور مصروفیات مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہیں گی۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دوران پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ بننا ایک اہم سنگ میل ہے ادھر ترک اور ایرانی صدور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کرکے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ترک صدر اور شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے جامع اور پائیدار حل پر زور دیا۔ دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اُن کی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا