شہباز شریف 201ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب

اتوار 03 مارچ 2024ء

شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب،عمر ایوب کو صرف 92 ووٹ ملے،نومنتخب وزیر اعظم کہتے ہیں ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا کبھی انتقام کی سیاست کا نہیں سوچا نئے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا،اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے انتخاب سے قبل سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایوان کے اندر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا،نعرے بازی اور شور کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے انتخاب کے طریقہ کار کا اعلان کیا جس کے بعد ڈویژن کے طریقے سے نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا گیا،سپیکر قومی اسمبلی نے ووٹ کاؤنٹنگ کے بعد نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف 201ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں جبکہ انکے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلے لگا کر نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد دی جبکہ نومنتخب وزیراعظم سابق صدر آصف علی زرداری، سمیت دیگر اتحادیوں رہنماؤں سے انکی نشستوں پر جا کر ملے اور حمایت پر انکا شکریہ بھی اداکیا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا، کبھی بدلے کی سیاست کا نہیں سوچا۔ ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت اور قانون وانصاف کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اس بات کی سزا دی گئی کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے مینار قائم کیے، ملک کی ترقی پر نواز شریف کی تختیاں لگی ہیں، نواز شریف کی حکومت کا 3 بار تختہ الٹا گیا، کیسز بنے، جلا وطنی پر مجبور کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ نہ نواز شریف، نہ آصف زرداری، نہ بلاول نے پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کی نہ سوچا، جب بے نظیر شہید ہوئیں تو آصف زرداری نے کہا پاکستان کھپے، ان کی باری آئی تو انہوں نے اپوزیشن کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف اور افواج کے خلاف زہر اگلا، نو مئی کو اداروں پر حملے کیے گئے، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو صوبوں کے وزیروں کو کہا گیا آئی ایم ایف سے کہو پاکستان کی مدد نہیں کرنی۔ نواز شریف، زرداری، بلاول، خالد مگسی نے کہا سیاست قربان ہو لیکن ہم اپنا کردار ادا کریں گے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا