وزارت عظمی کےلئے شہباز شریف اور عمر ایوب آمنے سامنے،میدان کل سجے گا

هفته 02 مارچ 2024ء

وزارت عظمی کےلئے بڑا مقابلہ ،ممبر قومی اسمبلی محمد شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے محمد شہباز شریف کے لیے مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے 8 جبکہ عمر ایوب کے لیے سنی اتحاد کونسل کہ جانب سے4کاغذات نامزدگی جمع کرائے گے۔ محمد شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف، سید خورشید شاہ، احسن اقبال، سردار محمد یوسف،عطا تارڑ، عون چوہدری، طارق بشیر چیمہ، حنیف عباسی، رانا تنویر، رومینہ خورشید عالم شیزہ فاطمہ خواجہ اور سینئر اسحاق ڈاربھی اس موقع پر موجود تھے، عمر ایوب کے کا غذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ملک محمد عامر ڈوگر، علی محمد، بیریسٹر گوہر خان شامل تھے۔ وزارت عظمیٰ کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے وصول کیے۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری قانون سازی قومی اسمبلی محمد مشتاق اور اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا،جس کےلئے قومی اسمبلی کے اراکین ڈویژن کے طریقہ کار سے قائد ایوان کا انتخاب کریں گے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم