ایم کیو ایم نے سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور وزارت عظمی کےلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کردی

جمعرات 29 فروری 2024ء

ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کےلئے ووٹ کی یقین دہانی کرادی،صدر اور چیئرمین سینیٹ کے لئے بعد میں بات چیت کی جائے گی مسلم لیگ ن ،آئی پی پی،مسلم لیگ ق ،پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں کے رہنماؤں پر مشتمل نمائندہ وفد نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور حکومت سازی میں تعاون اور حمایت کے حوالے سے بات چیت کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے حوالے سے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے تاہم صدر اور چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کی حمایت پر بعد میں معاملات آگے بڑھائے جائیں گے، جبکہ ایم کیو ایم نے دو آئینی ترامیم این ایف سی ایوارڈ اور لوکل باڈیز کے مطالبہ کیا جس پر مسلم لیگ ن نے اس حوالے سے حمایت کا یقین دلایا ہے،رہنماوں کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کےلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا اور ملکر آگے بڑھیں گے اس موقع پر ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام پچہتر سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا اب جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیئے اور اس کےلئے آئین سے مدد لینے کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے آئینی ترامیم پر تعاون کا یقین دلایا ہے، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت منزل کے حصول کا واحد راستہ ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے جمہوریت کو مضبوط بنانا ہوگا۔ایم کیو ایم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی ایم کیو ایم نے سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور وزارت عظمیٰ کےلئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ