سینیٹ میں نو نشستیں خالی،پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

جمعرات 29 فروری 2024ء

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات،آٹھ سینیٹرز بھی کامیاب،سینیٹ میں خالی نشستوں کا معاملہ پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے،کہ حالیہ انتخابات میں آٹھ سینیٹرز کی کامیابی کے بعد سینیٹ کی آٹھ نشستیں خالی ہوئی ہیں جبکہ ایک نشست نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ ایک سو چار کے ایوان میں نو نشستیں خالی ہیں جن پر فوری انتخاب کرانا لازمی ہے تاکہ ایوان مکمل ہو سکے،اسلئے الیکشن کمیشن فوری اقدامات کرے واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں جو آٹھ سینیٹرز کامیاب ہوئے ہیں ان میں یوسف رضا گیلانی،عبدالغفور حیدری،،نثار کھوڑو،جام مہتاب،سرفراز بگٹی،صادق سنجرانی،پرنس عمر اور نزہت صادق شامل ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات