عامر ڈوگر سپیکر قومی اسمبلی اور جنید خان ڈپٹی سپیکر کےلئے پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

منگل 27 فروری 2024ء

پاکستان تحریک انصاف نےقومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید خان کو امیدوار نامزد کر دیا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ پُراعتماد ہیں، الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا ہے۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یک جنبش قلم سے ہماری نشستوں پر ضرب لگا دی گئی، دو مارچ کو پورے پاکستان میں دیگر جماعتوں کے ساتھ احتجاج کریں گے، عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا، ہم عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کریں گے، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہےہماری لڑائی حق اور سچ کی لڑائی ہے، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟