مردان،فورسز کی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک ،ایس پی اعجاز خان شہید

منگل 27 فروری 2024ء

مردان میں فورسز کا اپریشن،انتہائی اہم دہشتگرد ساتھ سمیت ہلاک تفصیلات کے مطابق مردان کے قریب زرہ مٹہ کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بناء پر فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ محسن قادر اپنے ساتھی سمیت مارا گیا جبکہ پو لیس کے ایس پی اعجاز خان دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور بقاء کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے