اکبر ایس بابر کاپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

جمعرات 22 فروری 2024ء

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلےاور شیڈول کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،پارٹی کی بحالی تک آفس بند اور اکاؤنٹس منجمند کرنے کا مطالبہ بھی کردیا اکبر ایس بابر کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کا 3 مارچ 2024 کو انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کے اعلان قطعاً ںدرسے نہیں پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بہت جلد چیلنج کریں گے۔ اس حوالے سےقانونی مشاورت جاری ہے۔ بانی رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دسمبر 22، 2023 کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق جس کی تصدیق سپریم کورٹ آف پاکستان نے 13 جنوری 2024 کو اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے کی تھی، تمام موجودہ پی ٹی آئی قیادت کَالعَدَم ہو چکی ہے۔یہاں تک کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں صفحہ نمبر 14 پر بیرسٹر گوہر خان کو "خود نامزد کردا" پی ٹی آئی کا چیرمین قرار دیا تھا۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ اس خود ساختہ اور خود نامزد کنندہ کالعدم پی ٹی آئی قیادت کا انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کسی نئی مہم جوئی کا بھر پور قانونی اور سیاسی میدان میں مقابلہ کیا جائے گا۔ بانی رہنماء پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا جب تک پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کا پی ٹی آئی وسائل بشمول دفتر اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال غیر قانونی ہے جس پر پابندی عائد کی جائے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف