سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو وائلڈ لائف کے دفاتر واپس کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 22 فروری 2024ء

نیشنل پارک ایریا میں سی ڈی اے اور وائلڈ لائف کے درمیان تنازعے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو وائلڈ لائف کے ٹریل فائیو، ٹریل 6 سمیت تینوں دفاتر واپس کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے دامن کوہ میں واقع سی ڈی اے ریسٹ ہاؤس کی تصاویر سمیت تمام تفصیلات طلب کر لیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے کہا دامن کوہ میں قائم سی ڈی اے ریسٹ ہاؤس چیئرمین سی ڈی اے اور افسران کے بجائے عوامی استعمال کیلئے ہونا چاہیے، عدالت نے نیشنل پارک ایریا میں سی ڈی اے کو حاصل تمام زمینوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا عدالت نے کہا ٹریل فائیو پر پبلک انفارمیشن سنٹر سمیت دفاتر واپس کیے جائیں، وائلڈ لائف بورڈ کا دفاتر سے اٹھایا گیا سامان بھی واپس کیا جائے، نیشنل پارک میں آتشزدگی کا خطرہ رہتا ہے، وائلڈ لائف بورڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنا سامان واپس انسٹال کرے، عدالت کو بتایا گیا بغیر کسی نوٹس کے وائلڈ لائف سے سی ڈی اے نے جگہیں خالی کرائیں، سی ڈی اے نے وائلڈ لائف کا سامان بھی نکال دیا، شہریوں کے بنیادی حقوق میں باوقار زندگی بھی شامل ہے،سی ڈی اے نے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا نامناسب تھا، سی ڈی اے کے ریسٹ ہاوس پبلک کیلئے استعمال ہونے چاہییں، عدالت نے سی ڈی اے کو نیشنل پارک میں ریسٹ ہاوسز کے فوٹوگراف فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور کہا سی ڈی اے کی مارگلہ ہلز میں جو بھی پراپرٹی ہے ظاہر کرے، کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟