مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت چوں چوں کا مربہ ہوگی،فواد چوہدری

جمعرات 22 فروری 2024ء

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری کی توقع نہیں ہے راولپنڈی میں عدالت میں پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر بولےپاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفاق میں حکومت بنانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔ دوسری جانب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی واضح رہے کہ فواد چوہدری پر ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا