چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص گرفتار

جمعرات 22 فروری 2024ء

چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین چلانے والا شخص گرفتار،مہم میں شامل دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری،تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ذرائع کے مطابق ۲۰ فروری کو عبدالواسع نامی شخص جو پینڈورا، راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے چیف جسٹس کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا،عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں بھی حصہ لیا، چیف جسٹس کے خلاف کمپیئن شروع ہونے پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کاروائی کرتے ہُوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیاکیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ایسے تمام لوگ جو اِس مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لے رہے ہیں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام